گزشتہ کاروباری ہفتے روپے کی بے قدری کا تسلسل رہا

منگل 24 مارچ 2015 14:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)گزشتہ کاروباری ہفتے روپے کی بے قدری کا تسلسل رہااورانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرایک سو دوروپے سے تجاوز کر گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اورانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک سو دو روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اوربرطانوی پاوٴنڈ کی قدرمیں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں تینتالیس پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسی مدت کے دوران ڈالر کی قدرمیں بیس پیسے کااضافہ دیکھنے میں آیا۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر دوروپے پچہتر پیسے اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر ایک روپے پچاس پیسے بڑھ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں