ڈی جی رینجرز سندھ کا کوئی فیس بک اور ٹوئٹراکاؤنٹ نہیں ‘ترجمان

منگل 24 مارچ 2015 14:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ نامعلوم جرائم پیشہ افراد فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹ کو ڈی جی رینجرز بلال اکبر کے نام سے استعمال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کراچی سے ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ ڈی جی رینجرز کا کوئی فیس بک اور ٹوئٹراکاؤنٹ نہیں ہے اور مشکوک اکاؤنٹ کے پیغامات کا ڈی جی رینجرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں