کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ ورانٹ جاری کردیئے ‘یکم اپریل کو پھانسی دی جائیگی

منگل 24 مارچ 2015 12:57

کراچی‘مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ ورانٹ جاری کردیئے ہیں، صولت مرزا کو یکم اپریل کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔گزشتہ روز صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے مچھ جیل کے حکام نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا تھا کہ صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی دوسری اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا تھا، جس کے مطابق صولت مرزا کو انیس مارچ پھانسی دینی تھی لیکن پھانسی سے محض چند گھنٹوں قبل صولت مرزا کے اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے موٴخر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔

ویڈیو بیان منظرِ عام پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا نے 5جولائی 1997ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کیایم ڈی شاہد حامد، انکے ڈرائیور اشرف بروہی اور محافظ خان اکبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔صولت مرزا کو کے ای ایس سی کیسابق ایم ڈی شاہدحامد سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے، مقتول شاہد حامد کی بیوہ نے صولت مرزا کوشناخت کرلیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اورصدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے صولت مرزا کی رحم کی اپیل کو مسترد کیا جاچکا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں