کراچی، پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ختم

منگل 24 مارچ 2015 10:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے کھارادر سے پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم بسوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی مدت ختم ہو گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 17 سے 23 مارچ تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں