درجہ نہم و دہم جنرل گروپ پرائیویٹ امتحان برائے 2015 کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ ..
تازہ ترین : 1

درجہ نہم و دہم جنرل گروپ پرائیویٹ امتحان برائے 2015 کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء25مارچ سے شروع ہوگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق درجہ نہم و دہم جنرل گروپ پرائیویٹ امتحان برائے 2015 کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء امیدواروں کی طرف سے مہیا کردہ رہائشی پتوں پر 25 مارچ2015 سے شروع کردیا جائے گا ۔ اگر امیدواروں کو 30مارچ2015 تک ان کے ایڈمٹ کارڈز بذریعہ ڈاک موصول نہ ہوں تو وہ ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے لیے فیس جمع کرنے کی اصل رسید اور بورڈ سے دئیے ہوئے سابقہ امتحانات کی دستاویزات دکھا کر ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز بورڈ ہذا کے کمرہ نمبر 5واقع بلا ک Aسے حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کلاس نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 7 اپریل2015 سے شروع ہوں گے۔

وقت اشاعت : 23/03/2015 - 17:41:10

اپنی رائے کا اظہار کریں