گرم ترین دن، کراچی میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈہوگیا
تازہ ترین : 1

گرم ترین دن، کراچی میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،پیر کوکراچی میں رواں سال کے موسم گرما کا پہلا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔پیر کو کراچی میں رواں سال کے موسم گرما کا پہلا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے۔

وقت اشاعت : 23/03/2015 - 17:39:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں