ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی 11000 روڈاور10000 روڈ پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا

پیر 23 مارچ 2015 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی 11000 روڈاور10000 روڈ پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ بھی کیاانہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے اپنی کاوشوں کو برؤے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجودتھے انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکاؤ ضرو رکیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجو د عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں اور بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں