این این آئی کراچی بیورو کے رپورٹر ندیم شہزاد کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال ..
تازہ ترین : 1

این این آئی کراچی بیورو کے رپورٹر ندیم شہزاد کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء )این این آئی نیوز ایجنسی کراچی بیورو کے رپورٹر ندیم شہزاد کی والدہ طویل علالت کے بعد پیر کی صبح مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں ۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دربار سلطان باہو کے خلیفہ صوفی محمد حسین کی اقتداء میں جامع مسجد نور الاسلام بلدیہ ٹاوٴن میں ادا کی گئی ۔بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں سلطان باہو گدی کے مریدوں ،علاقہ معززین ،کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سیکرٹری شعیب احمد خان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ کا سوئم بدھ کو ندیم شہزاد کی رہائش گاہ بلدیہ ٹاوٴن ٹیپو سلطان روڈ پر ہوگا ۔

وقت اشاعت : 23/03/2015 - 16:27:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں