ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد گورنر کا چارج چھوڑ دینگے
تازہ ترین : 1
ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد گورنر کا چارج چھوڑ دینگے

ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد گورنر کا چارج چھوڑ دینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کی تقریب کے بعد چارج چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ایوان صدر کے ذرائع نے تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد یوم پاکستان کے تقریب کے بعد گورنر سندھ کے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد اسی ہفتے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق وسیم غازی گورنر سندھ کے فرائض انجام دینا شروع کر دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/03/2015 - 13:48:50

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں