یوم پاکستان ، مزار قائد پر وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ سمیت مسلح افواج کے نمائندوں کی حاضری ، پھولوں کی چارد چڑھائی

پیر 23 مارچ 2015 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ سمیت مسلح افواج کے نمائندوں نے پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔75 ویں یوم پاکستان نے ملک کے طول و عرض میں حب الوطنی کی نئی امنگ جگادی ہے۔یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مزار قائد پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حاضری دی ۔

(جاری ہے)

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ ، وزیراعلی کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین بھی موجودتھے۔ 23 مارچ کے موقع پر پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے نمایندوں نے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئیر عمران منور ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، کراچی بار کے وفد اور اسکول کے بچوں نے بھی مزار قائد پر حاضری فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں