ہم نے آپ کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے:شاہد آفریدی
تازہ ترین : 1
ہم نے آپ کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے:شاہد آفریدی

ہم نے آپ کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے:شاہد آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی عوام کیلئے ورلڈ کپ جیتنے کی بہت کوشش کی مگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کوارٹر فائنل میں ہارنے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں مگر قومی ٹیم نے ورلڈ جیتنے کی بہت کوشش کی مگر جیت حا صل نہ کر سکے۔یاد رہے کہ یہ شاہد آفریدی کا آخری ورلڈ کپ تھا جس میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے بعد انہوں نے قوم سے معافی مانگی تھی۔

وقت اشاعت : 22/03/2015 - 22:52:30

اپنی رائے کا اظہار کریں