تین قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 22 مارچ 2015 21:55

تین قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ہارنے کے بعد 3قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وطن واپس آنے والے قومی کرکٹرز میں شاہد آفریدی ،سہیل خان اور سرفراز احمد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز کی وطن واپسی پر لوگوں کی بڑی تعداد کراچی ائرپورٹ پہنچ گئی ہے ۔ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے گھر کے باہر جشن کا سماں ہے جہاں نوجوانوں کی طرف سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا جا رہا ہے۔وطن واپسی پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے آپکے کیلئے کوشش بہت کی مگر کامیاب نہیں ہو سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں