ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 7 اپریل سے شروع ہونگے

اتوار 22 مارچ 2015 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015جو 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں میٹرک(صرف کلاس دہم) سائنس و جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ کے ایسے امیدوار جنہوں نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں اُنکے لئے 26مارچ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ فارم جمع کرالیں۔

لہذا تما م اسکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدواروں کو چاہیے کہ وہ دی گئی تاریخ میں اپنے امتحانی فارم جمع کرالیں۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری مسز حور مظہر نے ایک بار پھر واضع کیا ہے کہ 26مارچ کے بعد فارم جمع کرانے کے لئے کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں