سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کر دی
تازہ ترین : 1

سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے آٹھ سو بیالیس ارب روپے فراہم کر دیئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کیا گیا۔ خریدے گئے بلز پر شرح منافع آٹھ فیصد سالانہ طے پائی ہے۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے آٹھ سو بہتر ارب کی پیشکش فراہم کیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/03/2015 - 16:33:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں