شہرت و عزت پاکستان فلم انڈسٹری سے ملی‘ ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرونگا‘ اداکار سعودس

اتوار 22 مارچ 2015 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ مجھے عزت اور شہرت اسی فلم انڈسٹری سے ملی ہے آج جس مقام پر ہوں ان لوگوں کی وجہ سے ہوں جنہوں نے قدم قدم پر رہنمائی کی‘ ملکی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعود نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں تجربہ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، فلمی صنعت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے بہتر اور اچھا کام کرنے کا فن جانتے ہیں وہ عوام کے مزاج کو سمجھ کر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں ان کے پاس تجربہ کی کمی ہے اس کے لیے ابھی انھیں وقت چاہیے، انڈسٹری سے وابستہ ان لوگوں کو بھی آگے آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں