ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی دیکھی گئی

رواں مالی سال چاول کی برآمدات کا مقررہ ہدف کا حصول مشکل ہے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

اتوار 22 مارچ 2015 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی دیکھی گئی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال چاول کی برآمدات کا مقررہ ہدف کا حصول مشکل ہے،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کیلئے باسمتی اور دیگر اقسام کے چاول کا برآمدی ہدف اڑتیس لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا تاہم ملائیشیا اور چین کی جانب سے چاول کی طلب میں کمی کے باعث پاکستان 35 لاکھ ٹن چاول ہی برآمد کرسکے گا، رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ملائیشیا،چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو بڑی تعداد میں چاول برآمد کیا جاتا ہے، برآمدات کے فروغ کیلئے مختلف ممالک میں وفود بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں