کراچی میں رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئیں۔۔۔
تازہ ترین : 1
کراچی میں رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی ..

کراچی میں رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئیں۔۔۔

مختلف علاقوں میں چھاپے اورسرچ آپریشنز، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء )کراچی پولیس نے رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورسرچ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ بھی پکڑا گیاجبکہ غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراورنگی ٹاوٴن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں کارروائی کی گئی۔اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کامران اورزبیر کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے بارودی مواد بنانے کا کارخانہ لگا رکھا تھا۔

اس سے پہلے منگھوپیرکے علاقے غازی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ملزمان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھراورنگی ٹاوٴن پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرمومن آباد میں فرید پہاڑی نامی علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ سائٹ کے مختلف علاقوں ہارون آباد ،پرانا گولیمار،پٹھان کالونی اورپاک کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکے غیرملکیوں سمیت کئی افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقوں اتحاد ٹاوٴن اورمدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیے گئے۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن اعجاز ہاشمی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے کئی غیرملکیوں سمیت26افراد کو حراست میں لے لیا ۔

وقت اشاعت : 22/03/2015 - 11:38:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں