معراج الہدیٰ کاکراچی میں مسجد ورینجرز اہلکاروں پرخودکش حملوں کی مذمت ،قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار،

کراچی میں قیام امن ،دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا حکومت سمیت تمام محب وطن جماعتوں کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی میں مسجد اوررینجرز اہلکاروں پرخودکش حملوں کی سخت مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار اور اسے کھلی دہشتگردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو عدالتی کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبائی دارلحکومت اور سب سے بڑے شہر میں امن دیکھنا نہیں چاہتے وہ اس طرح کی انسانیت سوز کاروایوں کے ذریعے کراچی آپریشن کو ناکام اور ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام اورامن دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا حکومت سمیت تمام محب وطن جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولے کھیلنے والے دہشتگرد دنیا سے تو بھاگ سکتے ہیں مگر وہ اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکتے انہیں اپنے کئے گئے غلط اعمال کا ایک دن حساب دینا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں