ملک کو کسی اور نظام کی نہیں بلکہ نظام مصطفےٰ ﷺ کی ضرورت ہے، مفتی عبدالعلیم قادری،

کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ناموس رسالت کانفرنسز کا انعقاد کرکے عوامی شعور اجاگر کریں گے،شبیر ابوطالب

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مفتی محمدعبدالعلیم قادری نے کہاہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے قیام کے لئے ہمارے اکابرین نے انتھک محنت اور جدوجہد کی اور لاکھوں مسلمانوں نے جان اور مال کی قربانی دی ،قیام پاکستان کا اصل مقصداسلامی نظام کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ایک آزادریاست کا حصول تھالیکن مملکت کے حصول کے بعد یکے بعد دیگرے ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈورآگئی جنہوں نے قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کے نظام نافذ کرنے کی کوششیں کیں،اور ملک کو تختہء مشق بنائے رکھاجس کے باعث ملکی ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکاساتھ ہی وہ تمام نظام بھی ازخودفیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کو کسی اور نظام کی نہیں بلکہ نظام مصطفےٰ ﷺ کی ضرورت ہے جو ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کا ضامن ہے۔انہوں نے باور کرایاکہ پاکستان ہمارے اکابرین کی بے شمارقربانیوں اور جدوجہد سے معرض وجودمیں آیاہے اس میں اسلام مخالف قوانین ہرگزقبول نہیں کریں گے، پاکستان کے حکمران مسلم ملک کے سربراہ ہونے کا ثبوت دیں۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مفتی محمدعبدالعلیم قادری، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السیدعقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، سینئرنائب صدر مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی، جنرل سیکریٹری مفتی محمدبشیرالقادری نورانی ضیائی، علامہ عبدالغفاراویسی نورانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ناموس رسالت پر مرمٹنے اور مارنے کاجذبہ امت مسلمہ کے ہر فرد کا سرمایہء حیات اور زندگی کا مقصد ہے،غازی عبدالقیوم شہید، غازی علم دین شہید، غازی عامرعبدالرحمٰن چیمہ شہید اور غازی ممتازحسین قادری جیسے رجال کارہی امت مسلمہ کے ہیروہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں