پانی کے عالمی دن الخدمت کراچی کے تحت (آج) بچوں کی واک ہوگی
تازہ ترین : 1

پانی کے عالمی دن الخدمت کراچی کے تحت (آج) بچوں کی واک ہوگی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)الخدمت کراچی کے تحت (آج ) اتوار کوپانی کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک اسلامیہ کالج سے مزار قائد تک منعقد ہوگی ،واک میں صاف پانی کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی جائے گی ، پروگرام میں سابق سٹی ناظم کراچی اور الخدمت کے نگراں نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ و دیگر معروف شخصیات شرکت کرے گے،ترجمان الخدمت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ واک میں بھر پور شرکت کریں تاکہ صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے ۔

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 19:30:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں