جماعة الدعوة کراچی کے تحت نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن کل ایف ٹی سی آڈیٹوریم شارع فیصل میں ہوگا

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) جماعة الدعوة کراچی کے تحت نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن کل(اتوار) ایف ٹی سی آڈیٹوریم شارع فیصل میں ہوگا۔ جس سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر مسعود کمال، اساتذہ جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ طلحہ سعید سمیت دیگر ماہرین تعلیم اور اساتذہ کرام بھی خطاب کریں گے۔ دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے کنونشن میں نظریہ پاکستان پر خصوصی ڈاکومینٹری دکھانے کے علاوہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر طلبہ ٹیبلو بھی پیش کریں گے۔

جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ دوسری طرف 23 مارچ کے نظریہ پاکستان کارواں کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کارواں امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی قیادت میں سفاری پارک سے کراچی پریس کلب تک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے اختتام پر جلسہ عام سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ اس عظیم قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

پاکستان کا قیام محض زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں اسلامی نظریاتی ملک کا قیام تھا۔ اسلامیان پاکستان کو اپنی نظریارتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن اور 23 مارچ کا عظیم الشان کارواں اس بات کا اظہار کرے گا کہ پاکستانی قوم نے اپنی نظریاتی حیثیت فراموش نہیں کی، بلکہ قوم اب بھی پاکستان کو اسلامی نظریاتی ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں