کراچی، ضلع جنوبی پولیس نے اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کردی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ضلع جنوبی پولیس نے اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ آپریشن اورکاروائیوں کے تناظرمیں کراچی پولیس نے بھی سخت اقدامات کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع جنوبی پولیس نے اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کردی ہے،پابندی کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ بھی محافظوں کو دینے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس ترجمان نے نجی محافظوں کیلئے پولیس موبائل نما گاڑیوں کے استعمال پرسخت کاروائی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

ترجمان نی سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات وردی نہ پہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیاہ شیشوں، بغیرنمبرپلیٹ اورفینسی نمبر پلٹ والی گاڑیاں ضبط بھی کی جاسکتی ہیں جبکہ احکامات کی کسی بھی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں