غیرملکیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سپیشل برانچ کے سرویلنس یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نیا سرویلنس یونٹ قائم کردیا گیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)پاکستان بالخصوص کراچی میں مقیم غیرملکیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اسپیشل برانچ کے سرویلنس یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نیا سرویلنس یونٹ قائم کردیا گیا ہے ،یونٹ میں اعلی اور اہل افراد کی تعیناتی کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے جنہیں جدید تربیت دی جائے گی۔ دوسری جانب ایسے افراد کی نگرانی نہ کرنے والے اسپیشل برانچ کے 8افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ قرار دے کر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تارکین وطن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سلسلے میں اور مستقبل میں اس کی روک تھام کے لیے اسپیشل برانچ کی جانب سے اسپیشل سرویلنس یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہت۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں اسپیشل برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ پہلے بھی اس طرح کا نظام تھا جس میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے مکمل کوائف درج کیے جاتے تھے اور ان کی مانیٹرنگ کا عمل بھی اس کا حصہ تھا تاہم اس حوالے سے بیشتر شکایات سامنے آئی تھیں کہ اس میں کچھ افسران و اہلکار اسے اتنا سنجیدہ نہیں لیتے جس کے باعث شہر میں باہر سے آکر آباد ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہے اور بیشتر کا تو پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ شہر میں آنے کے بعد کہاں منتقل ہوگئے اور اب کہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ممالک سے آنے والے افراد کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کے احکامات ہیں تاہم اس میں بھی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں جس کے باعث 8افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر کے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نئے سرویلنس یونٹ میں تعلیم یافتہ اور اہل افسران کو بھرتی کرنے کے لیے انٹرویوز شروع ہوگئے ہیں اور بھرتی کے بعد ان کی جدید تربیت ہوگی اور مذکورہ سرویلنس یونٹ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔مذکورہ یونٹ ایس پی ٹیکنیکل کے ماتحت ہوگا ۔ افسر نے مزید بتایا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرستیں بھی لگ بھگ مکمل طور پر تیار ہوگئی ہیں اور جلد ہی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ان کے خلاف کریک ڈان کیا جائے گاتاہم ابتدائی طور پر اس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف