اپٹما نے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) نے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔اپٹماکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ گیس کے نرخوں میں 33فیصد اضافہ ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 33فیصد اضافے کے فیصلے پر اپٹما نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، بلند لاگت کے باعث ٹیکسٹائلز کی پیداواری صلاحیت میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے جس سے ملازمتوں اور سرمایہ کاری میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، اپٹما نے حکومت سے گیس نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں