ورلڈ واٹر ڈے، نیسلے پاکستان کا مقامی سکولوں کیلئے پراجیکٹ کا اعلان
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ورلڈ واٹر ڈے (عالمی یوم پانی) کے موقع پر ، نیسلے پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ واٹر ایجوکیشن فار ٹیچرز(پروجیکٹ وٹ) یعنی اساتذہ کیلئے پانی کی تعلیم کا رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں آغاز کریگا۔ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت کمپنی پانی کو محفوظ کرنے کی مشقوں پر اساتذہ کی تربیت کرے گی۔پراجیکٹ WET امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے ساتھ نیسلے نے عالمی سطح پر 34 ممالک میں شراکت داری کی ہے۔
نیسلے پاکستان مذکورہ تربیت کو اپنے پروگرام نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) میں شامل کرے گی جو کہ ایک عالمی اقدام ہے اور جس کے تحت بچوں کو صحت مند طرز زندگی سے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمپنی اور پراجیکٹ WET مختلف عمر کے گروپس کے لئے پانی جیسے وسیع موضوع کا جامع احاطہ کریں گے اور پانی کے وسائل پر تعلیمی مواد شائع کریں گے۔(جاری ہے)
اس کارروائی پر مبنی مشترکہ پروگرام ابتدائی طور پر لاہور میں منعقد کئے جائیں گے جن میں اساتذہ کو تربیت دی جائے گی کہ پانی کے تحفظ کی اہمیت اور ہائیڈریشن کو کس طرح بچوں کی سمجھ کے قابل بنایا جائے ۔
اس کے نتیجے میں معاشرہ پر پانی کے محدود وسائل پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان جہاں فی شخص 1,000 کیوبک میٹر سے بھی کم پانی دستیاب ہے دنیا کے ان ملکوں میں سے ہے جہاں پانی پر فی فرد سب سے زیادہ دباؤ ہے ۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا ” نیسلے پاکستان پانی سے متعلق اپنی کارکردگی ہر سال بہتر کررہی ہے۔لیکن ہمیں معلوم ہے کہ علیحدہ کام کرنے سے زیادہ فائدہ اکھٹے مل کرکام سے ہوگا ۔ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو ان معلومات سے لیس کرنا چاہتے ہیں کہ جس کے تحت وہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔“رواں برس کے شروع میں ، نیسلے پاکستان نے نیسلے آپریشنز اور سپلائی چین میں پانی کے استعمال کو بہتر بنانے اور پانی کے معیار کے نفاذ کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (WWF-Pakistan) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم کردیئے گئے
کیماڑی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی