کراچی: 24 اپریل کو این اے 246 میں الیکشن ہوگا یا میٹرک بورڈ کے امتحانات؟ فیصلہ نا ہو سکا۔

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:08

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : 24 اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

24 اپریل کو میٹرک امتحانات کے سلسلے میں 6 پرچے ہونا ہیں جس کے بعد تنازع پیدا ہو گیا ہے کہ آیا سکول پولنگ اسٹیشن بنیں گے یا امتحانی مراکز۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹرک بورڈ حکام کو 24 اپریل کو امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست دی گئی تھی جو بورڈ حکام کی جانب سے مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد اب 30 اپریل کو ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں