کراچی: اورنگی ٹاوَن میں حساس اداروں کی کاروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
تازہ ترین : 1
کراچی: اورنگی ٹاوَن میں حساس اداروں کی کاروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاوَن میں حساس اداروں کی کاروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء): اورنگی ٹاوَن کے علاقے اتحاد ٹاوَن میں کاروائی کرتے ہوئے حساس اداروں کی جانب سے 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد کے سکولوں پر حملے کے حوالے سے اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل اور فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 15:30:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں