کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں رینجرزموبائل پرحملہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرزموبائل پرحملہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رینجرز موبائل پرخودکش حملہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں5 سے6کلو گرام دھماکاخیزمواد استعمال کیاگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بڑی کیلوں کابھی استعمال کیاگیا ہے ۔دھماکے میں دو رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں