کراچی : سعید آباد میں فائرنگ ، اے ایس آئی جاں بحق

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:36

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 21 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ سعید آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ اے ای آئی سکواڈ کمانڈر تھا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید آباد یں فٹ بال سٹیڈیم کے قریب نا معلوم افراد نے اے ایس آئی علی احمد میر کے گھر میں گھس کر احمد علی میر کے سر میں گولی مار دی جس سے وہ ابتدائی طور پر زخمی ہو گئے ، علی احمد کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ڈکیتی پر مزاحمت یا دشمنی کا لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اے ایس آئی علی احم کی میت کو ظابطے کی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں