دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب رہی ‘ ..
تازہ ترین : 1
دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب ..

دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب رہی ‘ سارا ملبہ کرکٹرز پرنہ ڈالا جائے ‘راشد لطیف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہاہے کہ دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں عالمی کپ میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب رہی ‘ سارا ملبہ کرکٹرز پرنہ ڈالا جائے۔ ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہاکہ اب وقت آگیا کہ نظام میں تبدیلی لانے کی کو شش کی جائے، اسکے بغیرقومی کرکٹ کوبہتربنانا ممکن نہیں، انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آسٹریلیا کیخلاف ہماری بیٹنگ لائن کلک نہ کرسکی، وہاب ریاض نے مشکل حالات میں مرد آہن کا کردار ادا کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، راشد لطیف نے کہا کہ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی جیسے کرکٹرز مدتوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں ‘کپتان مصباح الحق نے اپنے دھیمے پن اور ٹھنڈے مزاج کی بدولت خودکو منوالیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 12:20:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں