کراچی : حفاظت کے نام پر لگائی گئیں رکاوٹیں عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں ، 3 دن ..
تازہ ترین : 1

کراچی : حفاظت کے نام پر لگائی گئیں رکاوٹیں عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں ، 3 دن میں ہٹا دی جائیں گی، ڈی جی رینجرز بلال اکبر

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء): ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کراچی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں اور گھروں کے سامنے لگائے گئے بیرئرز کو تین دن میں ہٹا دیا جائے ، تین دن کے بعد ررینجرز کی جانب سے رکاوٹوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد پر رینجرز کی گاڑی پر حملہ ، رینجرز کی امن کی کاروائیوں کے رد عمل میں ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ رواں سال رینجرز نے 664 کاروائیوں کے نتیجے میں 962 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ بیس مقابلوں میں 38 دہشت گرد اور گینگسٹر مارے ہیں اور 9 کو گرفتار کیا گیا.

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 12:00:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں