جامعہ کراچی: شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ

جمعہ 20 مارچ 2015 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان: ” تحقیق کا طریقہ کار “ 24 اور25 مارچ 2015 ء کو سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ صبح :15 09 تا5:00 بجے شام تک جاری رہے گی۔ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضاخان،پر وفیسر ڈاکٹر نثار اے زبیری،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد ،پروفیسر ڈاکٹر ایم ساجدین ،ڈاکٹر انیلا امبر ،ڈاکٹر فرحان ایچ صدیقی،ڈاکٹر وہاب سوری اور صبغت اللہ حسینی خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں