کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 ملزمان کو گرفتار کرکے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 ملزمان کو گرفتار کرکے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 84 مختلف کارروائیوں اور 4 پولیس مقابلوں کے بعد 113 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 3 دہشت گرد، 20 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 17 منشیات فروش، 11 مفرور اور 62 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ٹی ٹی پستول، 3 ہینڈ گرینیڈ، 57 گرام ہیروئن اور 5460 گرام چرس برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں