رینجرز کے جوان کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ، سینیٹر سعید غنی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے جوان کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ایسے بزدلانہ حملوں سے رینجرز کے جوانوں کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے خلاف ہونے والے کامیاب آپریشن سے گھبرا کر دھماکے کررہے ہیں۔ لیکن دہشت گردی اور دہشت گردوں کے حتمی خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے رینجرز کے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے جوانوں کو جلد از جلد صحت یابی دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں