پاکستان اسٹیل کیلئے55 ہزار میٹرک ٹن ”آئرن اوور(فائن)“ کا بحر ی جہاز پورٹ قاسم کی جیٹی پر لنگر انداز ہو گیا ہے ،
ترجمان اسٹیل ملز پاکستان کا بیان
جمعہ 20 مارچ 2015 21:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایم وی جو سو او کو جن زہونامی بحری جہاز ساؤتھ افریقہ (South Africa ) سے پاکستان اسٹیل کے لئے 55 ہزار میٹرک ٹن خام مال آئرن اوور(فائن) لے کر پاکستان اسٹیل کی جیٹی پورٹ قاسم پرلنگر انداز ہو گیا۔ خام لوہے کی پاکستان اسٹیل اسٹاک یارڈ میں ترسیل کا کام خود کار کنویئر بیلٹ کے ذریعے شروع کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے منظور شدہ مالیاتی پیکیج 18ارب50 کروڑ روپے کی بدولت پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ، خام مال کی مسلسل درآمد کا انتظام کررہی ہے تاکہ پیداواریت میں روز افزوں اضافہ کے ساتھ مقررہ پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان اسٹیل کے اسٹاک یارڈ میں مذکورہ بحری جہاز کی آمد سے آئرن اوور کا ذخیرہ 1 لاکھ میٹرک ٹن ہوگیا ہے ،جبکہ 1 لاکھ50 ہزار میٹرک ٹن میٹالرجیکل کول کا ذخیرہ بھی موجود ہے جو کہ زیر استعمال ہے ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ ایک اور بحری جہازمیٹالرجیکل کول (کوئلہ )لے کر اسی ماہ پاکستان اسٹیل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوگا۔ ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت ادارے کی پیداواریت میں روزمرہّ اضافہ ہورہا ہے جس سے پاکستان اسٹیل مقررہ پیداواری اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔
رواں ماہ مارچ2015 ء میں پاکستان اسٹیل کے پیداواری کارخانوں سے سالانہ 11 لاکھ ٹن پیداواری استعداد کے مطابق ابتک اوسطً تقریباً50 فیصد پیداوار حاصل کی جا چکی ہے اور اس مہینے میں حکومتی مقررہ پیداواری ہدف 60 فیصد کے قریب حاصل کرنے میں کامیابی یقینی ہے۔اگلے ہفتے انشاء اللہ60 فیصد کی پیداوار کے ساتھ ECC کی میٹنگ میں بقایا ایک مہینے کی تنخواہ اور دوسرے اخراجات کے لئے جائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان ، ہلال امتیاز(ملٹری) نے ادارے کے تمام ملازمین کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصولی کے ساتھ ساتھ درآمدی خام مال کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنارہی ہے تاکہ مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کیا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا
کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار
سندھ ہائی کورٹ ، بزرگ باپ کی بیٹوں سے تحفظ کی درخواست ناقابل سماعت قرار
علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
کراچی،پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال