شعبہ تحقیق اسلامک فقہ اکیڈمی کراچی کے تحت ایک روزہ تحقیقی تربیت گاہ برائے ترجمہ نگاری22مارچ کو ہوگی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) شعبہ تحقیق اسلامک فقہ اکیڈمی کراچی کے تحت دورہ حدیث ،تخصص ،ایم اے ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا ء کے لیے ”ایک روزہ تحقیقی تربیت گاہ برائے ترجمہ نگاری “ 22مارچ بروز اتوار،صبح 10بجے تا شام 4بجے بمقام فاران کلب نزد نیشنل اسٹیڈیم بالمقابل مشرق سینٹر ،گلشن اقبال میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تربیت گاہ سے ”انگریزی سے اردو ترجمہ نگاری کے بنیادی اسالیب “کے موضوع پر سید عرفان احمد محاضرہ پیش کریں گے جب کہ اختتامی گفتگو ڈائریکٹر فقہ اکیڈمی کراچی مفتی مصباح اللہ صابر کریں گے ۔منتظمین کے مطابق نشستیں محدود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں