پی آئی اے کی چند پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی
تازہ ترین : 1

پی آئی اے کی چند پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی کے طیارے اسلام آباد/ چکلالہ ائرپورٹ پر مشقیں کررہے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان حنیف رانا کے مطابق پی آئی اے کو 20 تا 23 مارچ صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے اپنی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تکلیف کے لئے ہم تہہ دل سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور یوم پاکستان منانے میں مسافروں کی شمولیت پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کال سینٹر111 786 786 تمام کنفرم مسافروں کو مذکورہ تبدیلی کے متعلق بتا رہے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 21:13:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں