پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل ..
تازہ ترین : 1
پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر ..

پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کردیاگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کردیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے 6مارچ کو ایک جلسے میں پارٹی پالیسی سے ہٹ کر تقریر کی تھی ،جس پر انہیں ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔تاہم انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ،جس کے بعد انہیں اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 20:37:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں