کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ،40ہزار393ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ،40ہزار393ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے1لاکھ،17ہزار322ٹن درآمدی کارگو اور23ہزار71ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں42ہزار35ٹن بلک کارگو،87ہزار611ٹن خشک کارگو اور29ہزار711ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں20ہزار121ٹن خشک کارگو اور2ہزار950ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 45ہزار576ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور42ہزار35ٹن کوئلہ جبکہ درآمدات میں 20ہزار121ٹن کنٹینرائزڈ کارگوشامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر8جہاز لنگرانداز ہوئے اور5جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 4جہازوں کی آمد اور 5جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں