کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا
تازہ ترین : 1

کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین تلوار کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔جس کی شناخت محرم علی کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق محرم علی ضلع ٹھٹھہ سے کراچی گھومنے آیا تھا ۔مقتول اپنے رشتے دار کے ساتھ ہی رہ رہا تھا ۔مقتول کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 16:44:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں