وزیر ریونیو سندھ نے محکمے میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں نے محکمہ ریونیو میں افسران اور عملے کی تقرریوں اور تبادلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ محکمہ میں تیزی سے ہونے والے تبادلوں اور تقرریوں کی وجہ سے نہ صرف ٹرانسفر ہونے والے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ سرکاری کام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں عام طور پر محکمے کے بارے میں لوگوں میں خراب تاثر پیدا ہورہا ہے اور محکمے کی کارکردگی کے بارے میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مخدوم جمیل الزماں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ کی کارکردگی کو موثر اور مزید بہتر بنانے کے لئے سینئر اور اہل افسران اور عملے کو آگے لایاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں