سرجانی ٹاؤن میں گٹکا بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ،ملزمان فرار مقدمہ درج

جمعہ 20 مارچ 2015 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ غربی نے گٹکا کے خلاف مہم کے دوران سرجانی ٹاؤن میں گٹکا بنانے والی ایک فیکٹری پرچھاپہ مارکر 15000-2000 کلو گرام گٹکا ضبط کر لیا جبکہ دو سو من چھالیہ تمباکو اور دیگر مضر صحت اشیا ضبط کر لی ۔ گٹکا اور دیگرمضر صحت اشیا کی فروخت میں ملوث دکاندار فرار ہو گیا تاہم پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ویسٹ محمد علی شاہ اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرویسٹ سید شجا عت حسین نے انتظامیہ ، پولیس کے سینئر افسران اور ٹاسک فورس کے رکن شکیل بیگ کی نگرانی میں ضبط کی جا نے والی اشیا ء کو جلا کر تلف کردیا ، کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر53دکا نداروں کا چالان 72ہزارروپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں لیاقت آباد۔

(جاری ہے)

گلبرگ۔ناظم آباد۔نارتھ ناظم آباد۔نیو کراچی۔مرادمیمن ۔ماڈل کالونی۔شاہ فیصل۔صدر۔آرام باغ۔سول لائن۔گارڈن۔ہاربر۔جمشید کوارٹر۔گلزارہجری۔اورنگی ٹاؤن ۔بلدیہ ٹاؤ ن۔ لانڈھی ۔شاہ فیصل ۔ائیر پورٹ۔ساوتھ ۔سینٹرل ۔ویسٹ ۔ایسٹ ۔ملیر ۔کو رنگی کے علاقے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 23دودھ فروش ۔

05 سبزی فروش ۔07پھل فروش۔ 05اشیا ء خوردنوشوں ۔13 مرغی فروش کے خلاف چالان کیے گئے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔ گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ، جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں