کراچی: این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز۔

جمعہ 20 مارچ 2015 13:25

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

آزاد امیدوار اشرف علی کے کاغذات مسترد کردیے گئے جبکہ 8 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔ جن میں پیپلز پارٹی کے ظفر صدیقی اور حسن پرویز جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور راشد نسیم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ حلقہ نبیل گبول کے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔ حلقہ میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کو کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں