کراچی: مجھے کچھ نہیں ہونے جا رہا، صولت مرزا کی اہلیہ کو تسلی۔
تازہ ترین : 1
کراچی: مجھے کچھ نہیں ہونے جا رہا، صولت مرزا کی اہلیہ کو تسلی۔

کراچی: مجھے کچھ نہیں ہونے جا رہا، صولت مرزا کی اہلیہ کو تسلی۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء): مچھ جیل میں پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کے عزیزوں نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی ملاقات جو کہ ان کی جانب سے آخری تصور کی جارہی تھی ،کے موقع پر صولت مرزا کافی جذباتی تھے تاہم انہوں نے جذبات کو قابو میں رکھا۔ عزیز و اقارب نے کہا کہ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر وہ جب وہاں سے جانے لگے تو صولت مرزا نے اپنی بیوی کو بلا کر ان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، انہیں کچھ نہیں ہونے جا رہا۔ اس وقت تک تو وہ سب سمجھے کہ صولت مرزا ان کو حوصلہ دینے کی کوشش کررہا ہے تاہم انہیں شبہ تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 12:25:18

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں