علی ظفر نے فٹ رہنے کیلئے تائی کوانڈو سیکھنا شروع کردیا
تازہ ترین : 1
علی ظفر نے فٹ رہنے کیلئے تائی کوانڈو سیکھنا شروع کردیا

علی ظفر نے فٹ رہنے کیلئے تائی کوانڈو سیکھنا شروع کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) گلوکار و اداکارعلی ظفر نے خود کوفٹ رکھنے کیلئے تائی کوانڈو کا فن سیکھنا شروع کردیا ۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق علی ظفر نے چین، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ماہرین سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ تائی کوانڈو سیکھ سکیں اور اس کی ٹریننگ لے سکیں جبکہ انہوں نے ملائیشیا سے بھی ایک عدد ماہر استاد کوبلایا ہے جو انہیں مارشل آ رٹ کا فن بھی سکھائے گا۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ سکس پیک بنانے کی خاطر جم جاکر اپنے جسم کو تباہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور قدرتی طریقوں سے اپنا جسم بہتر کرنا پسند ہے۔

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 11:45:23

اپنی رائے کا اظہار کریں