روئی کے بھاؤ 4 ہزار 975 روپے سے 5 ہزار 250 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) روئی کے بھاؤ 4 ہزار 975 روپے سے 5 ہزار 250 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ جمعرات کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2014-15ء کی 3 ہزار 900 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 975 روپے سے 5 ہزار 250 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نور پور کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 4 ہزار 975 روپے فی من رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح فورٹ عباس اور پاکپتن کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ حاصل پور کی روئی کی 500 گانٹھوں کے سودے بھی 5 ہزار روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 250 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ چیچہ وطنی اور بورے والا کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 225 روپے فی من رہے۔ اسی طرھ صادق آباد کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 200 روپے فی پر بند ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں