کراچی میں امن وامان کی بحالی کے حوالے سے عوام کے تعاون کو سراہتے ہیں،سندھ رینجرز،

بھتہ کی پرچی موصول ہونے پر فوری ہیلپ لائن پر اطلاع دیں ،رینجرز کارروائی کرے گی، عوام ،تاجر،صنعت کار کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کو عطیات نہ دیں ،ترجمان رینجرز کی اپیل

جمعرات 19 مارچ 2015 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سندھ رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام کے تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ بھتے مانگنے اور پرچی موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر رینجرز کی ہیلپ پر اطلاع دیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ عوام ،تاجر برادری اور صنعت کار کالعدم تنظیم اور جرائم پیشہ افراد کو عطیات نہ دیں کیونکہ یہ عطیات دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں امن وامان کے حوالے سے عوام کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام بلا خوف وخطر اپنا روزمرہ زندگی بسر کریں ۔ترجمان نے کہا کہ کوئی بھتہ کی پرچی یا کوئی دھمکیاں دے تو فوری طور پر رینجرز کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں رینجرز فوری طور پر ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے گی ۔ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں اور اس کی اطلاع دیں ۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کیا جائیگا،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں