کراچی، تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹرل پولیس آفس کے باہر پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ،

مظاہرین کی افسران کیخلاف شدید نعرے بازی ،پولیس اہلکاروں کا پیٹی بند بھائیوں پر لاٹھی چارج

جمعرات 19 مارچ 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تربیت مکمل کرنیوالے پولیس اہلکاروں نے جمعرات کو سینٹرل پولیس آفس کے باہر تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔مظاہرے میں پولیس اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف بینرز اٹھارکھے تھے اور وہ تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کررہے تھے ۔مظاہرین نے پولیس افسران کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ گذر جانے کے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ۔آئی جی سندھ صورت حال کا فوری نوٹس لیں ۔پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی سی پی او آفس کے گیٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو وہاں تعینات پولیس کی نفری نے انہیں روک دیا اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور کئی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ۔احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔بعد ازاں مظاہرین منتشرہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں