برطانوی ہائی کمشنر سے عمران فاروق کیس میں تعاون پر بات ہوئی، چوہدری نثار

جمعرات 19 مارچ 2015 21:48

برطانوی ہائی کمشنر سے عمران فاروق کیس میں تعاون پر بات ہوئی، چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چودھری نثارنےکہاہےکہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں آرمی اور سیکورٹی فورسز کے خلاف برطانیہ میں کی جانے والی تقاریر اورعمران فاروق قتل کیس میںتعاون پر بات ہوئی ہے ،بے گناہ کے قاتل پکڑنے کیلئےجوثبوت فراہم کرسکے، کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ قاتلوں کوسزاملے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار کاکہناتھاکہ برطانوی ہائی کمشنرسے بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں کراچی کے معاملات جبکہ سیکورٹی فورسز ا ور پاک فوج کےخلاف بیانات پر ضروری بات ہوئی، چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق کےقاتلوں کو سزا ملےتاہم اس قتل کو کسی سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنایا جاناچاہئے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی درخواست پرطبی بنیادوں پر صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹوں کےلیےموخر کی گئی ہے۔وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ گزشتہ روز تک شفقت حسین کے کم عمر ہونے سے متعلق کوئی نیا ریکارڈ پیش نہیں کیاگیاتاہم ان کے اہل خانہ کی اپیل پرپھانسی رکوانےکے لئے وزارت داخلہ نے درخواست وزیراعظم کو بھجوائی جس کی صدر نےمنظوری دے دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں