ملکی زرمبادلہ 1 کروڑ کمی سے 16 ارب 27 کروڑ ڈالر پر آ گئے

ملکی زرمبادلہ 1 کروڑ کمی سے 16 ارب 27 کروڑ ڈالر پر آ گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ جبکہ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ستائیس کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد گیارہ ارب بائیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر تین کروڑ اضافے سے پانچ ارب چار کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 21:47:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں